کمب??ڈی?? میں یرغمال بنائے گئے 9 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے جنہیں ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں وقار یونس، محمد اویس، جلیس الحسن، سلمان علی، دانش علی، صائم شبیر، عقیل احمد، زین امجد اور محب علی اصغر شامل ہیں جو کمب??ڈی?? سے براستہ تھائی لینڈ فلائٹ نمبر TG-341 کے ذریعے پاکستان پہنچے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں کو پاکستانی ایجنٹس اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے بھارتی ایجنٹس نے دھوکا دیا۔ مسافروں کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے کمب??ڈی?? لے جا کر زبردستی مالیاتی جرائم، جعلی کالز اور جبری مشقت میں ملوث کیا گیا، مسافروں کو کمب??ڈی?? میں یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا اور کسی قسم کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں۔
تفتیش کے مطابق صائم شبیر سے مظفرآباد کے ا??جنٹ نے فری لانسنگ کے وعدے پر 6.5 لاکھ روپے ہتھیائے، محمد اویس اور سلمان علی نامی مسافروں نے اوکاڑہ کے ا??جنٹ ابو ہریرہ کو 60000 روپے فی کس دیے، وقار یونس اور جلیس الحسن قریشی کو بھی اسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
مسافروں کو کمب??ڈی?? پہنچنے پر مالیاتی جرائم میں ملوث گروہ کے پاس چھوڑ دیا گیا۔ انکار کرنے پر ٹارچر کا سامنا کرنا پڑا، مسافروں کے پاسپورٹ ضبط کئے گئے اور رہائی کے لئے بھاری رقم کا مطالبہ کیا گیا۔
دانش علی، محیب علی اصغر، زین امجد، اور عقیل احمد نے بھی اپنے ا??جنٹس کے ہاتھوں دھوکہ دہی اور غیر قانونی کاموں میں ملوث کیے جانے کی تفصیلات فراہم کیں۔ تمام مسافر کمب??ڈی?? میں پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے ا??مرجنسی پاسپورٹ حاصل کر کے وطن واپس لوٹے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے ا??نٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا ہے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔