محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرمیں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت ??ی ہ??ائ??ں معمول سے قدرے تیز چلیں اوررفتار26کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی اور ہفتےکو پارہ سنگل ڈیجیٹ تک گرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہرمیں گزشتہ کئی روزکےدوران معتدل بلوچستان کی شمال مشرقی ہواوں کی رفتارمیں جمعے کودوبارہ اضافہ ریکارڈ ہوا تاہم ہواؤں کی رفتارغیرمعمولی طورپرنہیں بڑھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہ??ائ??ں چلیں، جس کے نیتجے میں خنکی میں معمولی اضافہ محسوس کیا گیا، صبح کے وقت شہر کی فضاوں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر3 کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازنے بتایا کہ اس وقت سندھ سمیت پورے پاکستان کو سرد ہواوں کی شکل میں ہائی پریشر نے لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور جمعے کو اسی سلسلے کی و??ہ سے شہرمیں معمول سے تیزہ??ائ??ں چلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سردی کی موجودہ لہربدستوربرقراررہ سکتی ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کوشہرکا کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ(9ڈگری سینٹی گریڈ)ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کوکم سے کم پارہ 0.5 ڈگری کمی سے 12ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 0.7 ڈگری کمی سے25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔