کورنگی کراسنگ اور مین کورنگی روڈ پر ٹرک اور واٹر ٹ??نک?? کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک کو آگ لگا دی جبکہ واٹر ٹ??نک?? پر پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کراسنگ ندی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کی ??طلاع ملتے ہی پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور متوفی کی لاش و زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی ??ناخت 60 سالہ محمد نذیر کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں ہونے والے 3 افراد 26 سالہ جشعیب ، 50 سالہ مختیار اور 40 سالہ رب نواز کو طبی امداد فراہم کی ??ا رہی ہے اور ان کی ??الت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ٹرک کو مشتعل افراد نے آگ بھی لگا دی جبکہ پولیس نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا جس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک میں لگنے والی آگ پر قابو پا کر اسے مکمل طور پر جلنے سے بچالیا۔
ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا عامر رفیق نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی ??لاش جاری ہے جبکہ پولیس نے ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا اور زخمیوں سے مزید معلومات حاصل کی ??ا رہی ہے۔
دوسری جانب مین کورنگی روڈ کالا پل نجی اسپتال کے قریب تیز رفتار واٹر ٹ??نک?? کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی ??ناخت 51 سالہ بیرج کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائکل پ?? سوار تھا جبکہ واقعہ کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے واٹر ٹ??نک?? کے شیشے توڑ دیے۔
حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے واٹر ٹ??نک?? اپنے قبضے میں لے لیا۔