بانی پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعدا?? میں مزید اضافہ ہوگیا۔ تازہ رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 ہو گئی ہے۔
اس??ام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 99 مقدمات درج ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں۔
??ہ خبر ??ھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف ڈی چوک احتجاج کے بعد اس??ام آبا?? میں مزید 14 مقدمات
اسی طرح اس??ام آباد پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 74 مقدمات درج ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات / انکوائریز ز??ر التوا ہیں۔ نیب میں بانی پی ٹی آئی کے 3 مقدمات ز??ر التوا ہیں۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل ز??ر التوا ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر اکتوبر، نومبر، دسمبر ??حتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔
قبل ازیں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ڈی چوک میں احتجاج کے بعد عمران خان کے خلاف اس??ام آبا?? میں مزید 14 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس کے بعد ان کے خلاف اس??ام آبا?? میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔